Monday, October 5, 2009

چلو اِک بار پِھر سے

گو ہماری قريب قريب پونے دو سال کی مِحنت پر پانی پِھر چُکا ہے اور جب بار بار ايک بات ظہُور پزير ہوتی رہتی ہے تو دُکھ تو ہوتا ہے ليکِن اگر غلطی اپنی ہو تو دوش کِسی اور کو کيا ديں کہ جب ايک دفعہ نہيں ايک سے زيادہ مرتبہ ہم ايک بِل سے ڈسے گۓ تو کيُوں اپنا لِکھا ہُوا محفُوظ نہيں کيا ايسے ميں جب اکرم صاحِب سے ذِکر کيا کہ ميرا بلاگ پِھر سے ختم ہو گيا تو بجاۓ ہمدردی کے ڈانٹ ہی پڑی ہے کہ جب تُمہيں ڈھائ سو گيگا بائيٹ کی ہارڈ ڈِسک لا کر دی تھي کہ اپنا سب کُچھ لِکّھا ہُوا محفُوظ کر لو تو کيُوں نہيں کيا فری کی چيز پر کيُوں بھروسہ کيا اِتنی بڑی ہارڈ ڈِسک کہ اگر تُم ساری زِندگی لِکھتی رہو تو کافی ہوگا بہر حال اب قصُور وار ہُوں تو ڈانٹ کی مُشتحِق بھی ہُوں اور يہ جو سب سے پہلے بلاگ جہاں بنايا تھا پِھر سے لِکھ رہی ہُوں باقی جو ہو سو ہو

9 comments:

جعفر said...

میں بھی سوچ رہا تھا کہ آپ کے بلاگ میں مسئلہ ہے شاید ۔۔۔ کافی دن سے کھل نہیں رہا تھا۔۔۔
نئے بلاگ کی مبارک
اور پرانے کی تعزیت۔۔۔

محمد وارث said...

بہت افسوس ہوا کہ آپ کا بلاگ ضائع ہو گیا، اردو ٹیک کی حالت دیکھ کر میں نے پچھلے سال دسمبر میں اس کو خیر باد کہہ دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے ڈیٹا بچ گیا تھا۔
بہرحال، نئے بلاگ کی مبارک قبول فرمائیں۔

DuFFeR ڈفرستان ۔ said...

کیسی بات کر رہی ہیں آپی جی
اردو ٹیک کے ساتھ پہلے بھی مسائل ہوتے رہے ہیں لیکن آپ کا بلاگ تو پہلے بھی محفوظ رہا تھا
میرے خیال میں اس دفعہ بھی بس کوئی ہوسٹنگ کا مسئلہ ہو گا
ڈیٹا ضائع نہیں ہوا ہو گا
کیا آپ نے بدتمیز سے پوچھا؟
کیا بدتمیز نے آپ کو کہا کہ بلاگ ڈیٹا ضائع ہو گیا ہے؟
اور پلیز یہاں پرتبصرہ کرنے کے لئے
Name/Url
کا آپشن این ایبل کر دیں
نئے بلاگ کی مبارکباد لیکن میرے خیال میں تو بلاگ سپاٹ اردو بلاگز کے لئے بالکل مناسب پلیٹ فارم نہیں

بے لاگ said...
This comment has been removed by the author.
Anonymous said...

میں آپ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میں نے ہی آپ کو دوبارہ اردو ٹیک پر آنے کو کہا تھا اور مجھے ہرگز اندازہ نہ تھا کہ صورتِ حال یہاں تک پہنچے گی۔ بہرحال، اب بلاگ اسپاٹ بہترین ہے۔۔۔ ان شاء اللہ یہیں محفل جمے گی۔

DuFFeR ڈفرستان ۔ said...

آپی جی آپ کا ردو ٹیک بلاگ تو چل رہا ہے
کوئی ڈیٹا ضائع نہیں ہوا
ویسے بھی اب اردو ٹیک پہلے سے زیادہ ریلائبل ہے
آپ کا اردو ٹیک بلاگ بالکل درست چل رہا ہے
سارے بلاگ ہی کبھی نا کبھی تو ڈاؤن ہو ہی جاتے ہیں
خاطر جمع رکھیں
اب تو آپ کو عادت ہو جانی چاہیے
ویسے بلاگ کا بیک اپ لے کر رکھ لیں اب آپ بھی

DuFFeR ڈفرستان ۔ said...

سمائلی بنانا تو بھول ہی گیا
:)

زین said...

afsoosa howa .....
ab ayenda khayal rakheyeega

Shahida Akram said...

جعفر شُکريہ

وارِث بھائ آپ کا بھی شُکريہ

ڈفر آپ کی اِطلاع کے لِۓ عرض ہے کہ شُکر ہے مُعجزانہ طور پر اُردُو ٹيک کي واپسي تو ہو گئ ہے ليکِن اب کوئ مُکمّل اِنتِظام کرنا ہی ہوگا

عمّار شُکريہ ليکِن بتاؤ اب کيا کرُوں؟

زيڈاين ايف جی بِالکُل اب آئيندہ تو خيال رکھنا ہی ہے